مہنگائی اور عمران مکاؤ مارچ ایک ہے، اویس لغاری


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ اور عمران خان مکاؤ مارچ ایک ہی چیز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، عمران خان نے اپنی ہار دیکھنے کے بعد کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کا آغاز کیا ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس ہارے ہوئے شخص نے ملک کے اہم معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے کے بجائے کشیدگی کا راستہ اختیار کیا۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں ہے۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو وہ استعفیٰ دے کر ملک کو بحران سے نکال چکے ہوتے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان سے وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *