مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، انڈے ،دودھ اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، انڈے ،دودھ اور برائلر گوشت کی قیمتوں …

  

لاہور (دیبا مرزا سے)  شہر بھر میں مہنگا ئی عروج پر ڈ بے والے دودھ کے ساتھ ساتھ کھلے دودھ کی قیمتوں میں بھی 20روپے تک اضا فہ کر دیا گیا دوسری جانب مو سمی سبزیو ں کی قیمتیں بھی آسما ن سے با تیں کر نے لگیں۔ روزا نہ کے استعما ل میں آنے والی سبزی پیا ز، آلو، ادرک، لہسن کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو نے لگیں جبکہ انڈے اور برا ئلر گو شت کی قیمتو ں میں بھی استحکا م  نہ آ سکا۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر میں مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے دودھ کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر سے اضا فہ کر دیا گیا ڈبے والے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اسی طرح کھلے دودھ کی قیمتیں بھی 15ے20 روپے بڑھا دی گئیں۔ دوسری جانب موسمی سبزیوں کی بہتات ہونے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام نہ لایا جا سکا اس کی وجہ سے روزانہ کے استعمال ہونے والی سبزیاں جن میں پیاز، آلو، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور دیگر سبزیاں شامل ہیں ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی اسی طرح روزمرہ استعمال ہونے والے دیگر اشیاء خورونوش جن میں انڈے اور برائلر گوشت  ہیں ان کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہیں کیا جا سکا ۔اسی طرح بکرے کا گوشت جو کہ پہلے مارکیٹ میں1500ے 1600 روپے میں دستیاب تھا تا ہم مارکیٹ میں بکرے کا گوشت 2000 سے 2200 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی ایک بڑی وجہ مارکیٹ کمیٹیوں فعا ل  ہونا بھی کہا جا سکتا ہے اس حوالے سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے آئے عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ معمول بن کر رہ گیا ہے اب تو ہر صبح ایسے ہی لگتا ہے کہ مہنگائی کا ایک نیا بم پھٹے گا۔ حکومتوں کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہونی چاہیے۔

مزید :

رپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت 

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت  لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *