لاہور (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کسانوں کو پچھلی صدی میں دھکیل دیا کیوں کہ ٹیوب ویل سے پانی لینے کے لیے جنریٹریا بجلی استعمال کرنا ناممکن ہوگیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایک دنیا پریشان ہے، بارش ہو نہیں رہی اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت نے ٹیوب ویل کا پانی بھی مہنگا کردیا ہے۔