مہوش حیات کا اپنی بہن کیلئے سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بہن افشین حیات کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

مہوش حیات نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی سالگرہ کی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے پہلی تصویر میں مہوش حیات اپنی بہن کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور دوسری تصویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی بہن کے علاوہ ان کے بھائی اور والدہ بھی نظر آرہی ہیں۔

جبکہ تیسری تصویر میں مہوش حیات اپنی بہن کے ساتھ غبارہ تھامے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میری حیرت انگیز بہن ہونے کے علاوہ، آپ میری سب سے قابل اعتبار دوست اور ایک بہترین سرپرست رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’جب تک آپ نے میری انگلی تھامی ہوگی میں کسی بھی راستے پر آنکھیں بند کرکے چلنے کو تیار ہوں اور میں نے ہمیشہ آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’ اور کوشش کہ اپنی کامیابیوں سے آپکا سر فخر سے بلند کرسکوں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’یہ آپ ہی ہیں جس نے مجھے تمام مشکلات سے محفوظ رکھا اور میری کمزوریوں کی حفاظت کی، میں بہت زیادہ خوش قسمت ہوں کہ آپ میرے لیے ایک بڑی اور ناقابل تسخیر دیوار کی طرح ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم نے بہت سے خیا لات اورخوشیاں  ایک دوسرے کے ساتھ بانٹی ہیں اور جب کمزور پڑے تو ایک دوسرے کو ہمت دی، میرے بچپن کی تمام یادیں آپ کی وجہ سے خوشی اور مزے سے بھری ہوئی ہیں‘۔

مہوش حیات نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ نے میری زندگی میں جو جادو جگایا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ‘۔ 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی بہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا وفات پا گیا

کولاج بشکریہ انسٹاگرام پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *