میانوالی میں تحریک انصاف کا جلسہ لیکن شرکاء کس چیز پر ٹوٹ پڑے؟ بریانی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

میانوالی میں تحریک انصاف کا جلسہ لیکن شرکاء کس چیز پر ٹوٹ پڑے؟ بریانی نہیں …

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طور پر  پاکستان کی ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے کارکنان  کو بریانی کا طعنہ دیا جاتا ہے لیکن میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسہ کے موقع پر کارکنان پانی کی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے اور  بوتلوں کے پیک ہی موقع سے غائب کرتے اور اسی چکر میں بھاگتے دوڑتے دکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے پانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں کی بوتلیں لائی گئیں لیکن کارکنان اپنے وہاں استعمال کے لیے بوتل لینے کی بجائے پیک ہی اٹھا کر بھاگتے دکھائی دیئے، جلسہ گاہ کے ایک کونے میں کارکنان کو بھاگتے دوڑتے دیکھا گیا جن کے قریب ہی موٹرسائیکلیں بھی موجود تھیں۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے امن کیلئے سب کیساتھ بات چیت کرنے، کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کیساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں، حکومت انکو این آر او نہیں دیگی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا میانوالی کے کارکنوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میانوالی کے لوگوں کی وجہ سے آج وزیراعظم ہوں، میانوالی میں 5 سال کے دوران ریکارڈ ترقی ہوگی، آپ میرے ساتھ اس وقت چلے جب کوئی نہیں تھا، میانوالی کے لوگوں کی خدمت کر کے احسان کا بدلہ چکاؤں گا۔ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا میں کاروبار بند ہوگئے، کور و نا کی وجہ سے تجارت بند ہوئی، اشیا کی قلت ہوگئی، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے، 3، 4 ماہ بعد پوری دنیا میں قیمتیں نیچے آجائیں گی۔ 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو 30 فیصد سبسڈی دینگے، احساس راشن منصوبے کے تحت کم قیمت پر اشیا ملیں گی،

اپنا پروگرام شروع کرنے کیلئے بغیر سود قرض دیا جائیگا، مارچ میں پنجاب کے ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، اپنا گھر بنانے کیلئے 27 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائیگا، 62 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپ دینگے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی بلسکر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا،منصوبے پر13ارب 50کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ہفتہ کو ایک روزہ دورہ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں پانچ کروڑ روپے میں بننے والی سٹی پارک، میانوالی تاسرگودھادورویہ شاہراہ کے پہلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔

مزید :

علاقائیپنجابمیانوالی




Source link

About Daily Multan

Check Also

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، ملزم گرفتار

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.