میرب کو کبھی بہن نہیں کہا: عاصم اظہر

’یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں‘، عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی منگیتر میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’یہ ٹوئٹ اُن تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے میرب کو اپنی بہن کے طور پر لیبل کیا تھا۔‘

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں نے  پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔‘

عاظم اظہر نے اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دُعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ایک مداح گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کرتا ہے۔

میرب کو کبھی بہن نہیں کہا: عاصم اظہر

اسکرین شاٹ کے مطابق مداح کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر  نےمنگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔

وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کے مطابق عاصم اظہر نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم! اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ان سے میری فیملی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعدازاں گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مداح کے ساتھ میری چیٹ کا اسکرین شاٹ جعلی ہے، میں نے کسی مداح سے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

رندیپ ہودا نے ساورکر کا کردار ادا کرنے کیلئے 18 کلو وزن کم کرلیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے نئی فلم میں آنجہانی سیاستدان دامودار ساورکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *