میری بھی اتنی عمر ہے جتنی نواز شریف کی ہے، ڈاکٹر یاسمین


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میری بھی اتنی عمر ہے جتنی نواز شریف کی ہے، نواز شریف سے کہا واپس آجائیں علاج کردیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہو پورا ملک آپ کا فالوور ہے تو واپس آ جاؤ، اپنی جیل کاٹ لو کس نے آپ کو روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا کے سامنے کھڑے ہوئے، امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کون دیکھتا تھا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کل مجھے سندھ سےایک بھائی نے کال کی مجھے کیسے کارڈ مل سکتا ہے، میں نے کہا کہ آپ کو سندھ حکومت کو کہنا پڑے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں بیمار ہوئی ، امریکا یا بیرون ملک کا نہیں سوچا، وجہ یہ تھی کہ میں شروع سے پاکستان سے علاج کراتی ہوں، آپ نے کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو سکے، آپ سب کو کھانسی ہوتی ہے توبیرون ملک چلےجاتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ملک ہاتھ سے نہیں نکل رہا،ان کی سیٹیں نکل رہی ہیں، اگلی باربھی عمران خان آئے گا جس نے جو کرنا ہے کر لو۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر بیچنےوالے کب تک لوگوں کو بےوقوف بنائیں گے، گوجرانوالہ عمران خان کے نام پر ووٹ لیے اور کھڑے دوسری طرف ہو گئے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج کراچی میں ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ آج نشتر پارک کراچی میں ہوگا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *