لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر بھی عدلیہ کے خلاف مہم میں شامل ہوگئے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “میں چھوٹا تھا تو مائیں فخر سے اپنے بچوں کا nick name جج رکھا کرتی تھیں، میرے چھوٹے بھائی اور ایک لنگوٹیا یار کو بھی جج کہہ کر بلایا جاتا ہے لیکن اب اَن دونوں نے ہاتھ جوڑ کر کہہ دیا ہےکہ ہمیں جج کہہ کر کبھی نہ پکارا جاۓ ۔ میں سوچتا ہوں آج وہ مائیں زندہ ہوتیں تو پتہ نہیں کیا کہتیں۔”
میں چھوٹا تھا تو مائیں فخر سے اپنے بچوں کا nick name جج رکھا کرتی تھیں
میرے چھوٹے بھائی اور ایک لنگوٹیا یار کو بھی جج کہہ کر بلایا جاتا ہے لیکن اب اَن دونوں نے ہاتھ جوڑ کر کہہ دیا ہےکہ ہمیں جج کہہ کر کبھی نہ پکارا جاۓ
میں سوچتا ہوں
آج وہ مائیں زندہ ہوتیں تو پتہ نہیں کیا کہتیں
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 30, 2022