میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشا شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے میشا شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں ناقابل وضاحت ہیں۔

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت 5 ملزم آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔

عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 8 فروری کو طلب کر لیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.