مینار پاکستان واقعہ ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور یہ کون ہے؟

مینار پاکستان واقعہ، ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور، یہ کون ہے؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینارپاکستان پر ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں گرفتار ایک اور مشتبہ شخص کی ضمانت منظور کر لی گئی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس مشتبہ شخص کی شناخت آصف عظیم کے نام سے ہوئی ہے جسے ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور نہ کی جائے کیونکہ وہ واقعے کے وقت مینارپاکستان گراؤنڈ میں موجود تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 واضح رہے کہ یہ واقعہ 14اگست کے روز مینارپاکستان گراؤنڈ میں پیش آیا تھا جہاں 400سے زائد لوگوں کا ہجوم تھا جس میں ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.