“میں اتنے پیسے کمالیتا ہوں کہ جس 4 کنال کے  گھر میں رہتا ہوں ہر دومہینے بعد ایسا گھر بناسکتا ہوں” اینکر عمران ریاض نے اپنی آمدن بتادی


“میں اتنے پیسے کمالیتا ہوں کہ جس 4 کنال کے  گھر میں رہتا ہوں ہر دومہینے بعد …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ ان کی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران ریاض کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو ان کے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے۔ اینکر نے عمران ریاض سے آمدن کا ذریعہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے  کہ  میری آمدنی ایک کروڑ روپیہ ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ میری آمدنی اتنی ہے کہ میں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں جس میں میں رہتا ہوں۔

اینکر پرسن اقرار الحسن نے عمران ریاض کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ اقرار الحسن نے عمران ریاض کو دعا دیتے ہوئے کہا “ماشاء اللہ بھائی،  اللہ رزقِ حلال میں برکت دے۔ آپ نے اپنی آمدن کا بتا کرحوصلہ مندی کا ثبوت اور بہت سے بدخواہوں کو جواب دیا ہے۔”

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.