میں نے دبئی میں دوسری شادی کرلی شوہر کا فون پر مذاق بیوی نے  خود کشی  کرلی 

“میں نے دبئی میں دوسری شادی کرلی” شوہر کا فون پر مذاق، بیوی نے  خود کشی  کرلی 

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں مقیم ایک شہری نے اپنی بیوی سے مذاق کیا کہ اس نے دبئی میں دوسری شادی کرلی ہے، یہ بات سنتے ہی اس کی بیوی نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے سات سال قبل محمد رمضان سے پسند کی شادی کی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان دبئی میں مقیم ہے اور اس نے بیوی سے فون پر مذاق میں کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے۔ یہ بات سنتے ہی فوزیہ نے اپنی جان لے لی۔

مزید :

علاقائیپنجابسیالکوٹ




Source link

About Daily Multan

Check Also

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.