نابالغ بچی سے مبینہ طورپر سکول ٹیچر کی زیادتی گرفتار کرلیاگیا

نابالغ بچی سے مبینہ طورپر سکول ٹیچر کی زیادتی ، گرفتار کرلیاگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے گلبرک کالونی میں سات سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ سات سالہ بیٹی علاقے کے پرائیویٹ سکول میں پڑھتی ہے، چھٹی کے وقت بیٹی کو لینے گئی، گھر پہنچی تو بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ جب سکول میں لنچ بریک ہوئی تو اس دوران سکول ٹیچر نے مبینہ زیادتی کی جس پر بچی کو لے کر میڈیکل کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا گئی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد سکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے نوید نامی ملزم سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا جو سرکاری سکول میں بھی ٹیچنگ کرتا ہے اور اہلیہ کے ساتھ اپنے پرائیویٹ سکول میں بھی پڑھاتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا جس کی رپورٹ ملنا باقی ہے، ملزم کو شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیکریٹری سپیشلائزڈ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر چھاپے

سیکریٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر …    لاہور(جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published.