ناراض اراکین نے عثمان بزدار کے استعفیٰ کا الٹی میٹم دیدیا


ناراض اراکین نے منانے والے حکومتی اراکین کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کا الٹی میٹم دےدیا۔

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ اگر پیر تک بزدار نے استعفیٰ نہ دیا تو مزید بات چیت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی وفد آج وزیر اعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار کر کے اس پر ممبران کے دستخط کروا لئے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ اگلے1/2روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جائے گی۔

تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ کرنے والے ممکنہ حکومتی پارٹی کے ارکان کو اگلے الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ جبکہ ان سے الیکشن2018 ہارے ہوئے ن لیگ کے رہنماؤں کو پہلے سے بہترین پوزیشن دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ،ان میں مسلم لیگ ن کے ایک صف اول کے رہنما بھی شامل ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *