نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے سرکاری ڈاکٹر جاں بحق

نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے سرکاری ڈاکٹر جاں بحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارلحکومت میں نامعلوم افراد کی گھرپر فائرنگ سے سرکاری ہسپتال میں تعینات آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا ۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ احباب کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے آرتھوپیڈک ڈاکٹر فیاض حسین جاں بحق ہو گئے۔ مقتول ڈاکٹر فیاض حسین جنرل ہسپتال میں تعینات تھے، فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ نیوز ایجنسی آئی این پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈاکٹرکے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حمزہ شہباز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقتول ڈاکٹر کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر ردعمل آگیا

عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر ردعمل آگیا لاہور(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *