نامعلوم عورت جنرل ہسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی


نامعلوم عورت جنرل ہسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی

 لاہور(آئی این پی ) جنرل ہسپتال سے نامعلوم عورت نومولود بچہ اغوا کرکے فرار ہوگئی، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ کو جھانسہ دے کر بچہ گود میں لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا، بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں اغوا کار خاتون کو بچہ لے کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد نے میڈیا کو بتایا کہ بچہ والدین کی غفلت سے اغوا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچہ پیدائش کے فوری بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ سے کہا کہ تم بچے کا دودھ تیار کرو میں بچے کا دھیان کرتی ہوں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کے مطابق نامعلوم خاتون کچھ دیر بچے کو گود میں لے کر گھومتی رہی پھر موقع پاتے ہی اسپتال سے فرار ہوگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل خانہ نے لیبر روم کے باہر ایک نامعلوم عورت کو خود بچہ دیا، نامعلوم عورت بچہ لے کر فرار ہوگئی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

زمان پارک میں آپریشن کے بعد اب کتنے لوگ موجود ہیں؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

زمان پارک میں آپریشن کے بعد اب کتنے لوگ موجود ہیں؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *