ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک دو زخمی ہوگئے

ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک دو زخمی ہوگئے

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جاں بحق شہری کی شناخت اصغر جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالجبار اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے 48 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی ہے۔فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائے۔متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابقصور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیکریٹری سپیشلائزڈ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر چھاپے

سیکریٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر …    لاہور(جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published.