نجومی اداکار نے سجل اور احد کی طلاق سے متعلق کیا کہا تھا؟

پاکستانی اداکار و علم نجوم کے ماہر  راجا حیدر کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آ گیا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا انٹرنیٹ صارف پریشان اور غمگین نظر آ رہا ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر جہاں انٹرنیٹ پر پوسٹس کا سیلاب دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں اداکار راجا حیدر کی جانب سے دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر سا کلپ وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار راجا حیدر کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اس انٹرویو میں راجا حیدر کا اداکارہ کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ ’ایک پتلی دبلی سی خوبصورت سی لڑکی جن کا شمار پاکستان کی پانچ ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے،  اُن اداکارہ کی اولاد نہیں ہے،  اُن کی طلاق 7 جون 2022 سے قبل باقاعدہ طورپر ہو جائے گی اور اگر یہ طلاق نہیں ہوئی تو یہ شادی 2024ء میں بہت بڑی بدنامی اور کورٹ کچہریوں میں معاملات کے ساتھ ختم ہو گی۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو صحافیوں کی جانب سے ایک لائیو چیٹ شو کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جہاں سجل علی کے ساتھ اظہار ہمدردی، مضبوط اور خوش رہنے سے متعلق مشوروں  کی بھر مار نظر آ رہی ہے وہیں انٹرنیٹ صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کے فنکار اس جوڑی کے بالکل خاموش ہونے، طلاق کی تصدیق یا تردید نہ کرنے پر حیران ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کراچی والوں نے ’کوئیک اسٹائل‘ کے دل جیت لئے

فائل فوٹو کراچی والوں نے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کے دل جیت لیے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *