نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2خواتین اور 1 بچے کی لاش برآمد پورا علاقہ خوف میں ڈوب گیا


نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2خواتین اور 1 بچے کی لاش برآمد، پورا علاقہ خوف میں ڈوب …

ساہیوال (ویب ڈیسک)  تھانہ غلہ منڈی کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے 2 خواتین اور 6 ماہ کے 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق گھر سے بدبو آنے پر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع دی،  پولیس گیٹ کا تالا توڑ کر گھرمیں داخل ہوئی تو اندر 2 خواتین کی لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کا  کہنا ہےکہ مقتولہ فرزانہ کو گلے میں پھندا ڈال کر اور مقتولہ سمیرا کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران باتھ روم میں پانی کے ٹب سے 6 ماہ کے بچے کی لاش بھی ملی جو مقتولہ سمیرا کا بیٹا تھا۔آئی جی پنجاب نے آرپی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابساہیوال




Source link

About Daily Multan

Check Also

” پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، بعد میں میرے گیسٹ نے کہا کہ  انٹرویو میں سے یہ ایک دو چیزیں نکال دیں لیکن پھر منصور علی خان کا ردعمل کیا تھا؟ اندر کی خبرآگئی 

” پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، بعد میں میرے گیسٹ نے کہا کہ  انٹرویو میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *