ننکانہ صاحب میں بھتے کے لیے تاجر پر بدترین تشدد کی ویڈیو

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں رائس ایکسپورٹر کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے۔ واقعے کی ویڈیو جیو نیوزنے حاصل کر لی۔

ننکانہ صاحب پولیس ترجمان کے مطابق تاجر ذوالفقار پر تشدد اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔

ننکانہ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے 5 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقدمے میں نامزد پانچویں ملزم نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کروالی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاول کے تاجر ذوالفقار کو ملزم اصغر سمیت 11 افراد برہنہ کرکے تشدد کرتے رہے۔ ملزمان کو تشدد کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *