ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سے نکاح کرلیا

ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سے نکاح کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں ایک اور نوجوان سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے ایک مسلمان نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام قبول کرنے والی سکھ لڑکی راجمیت کور نے اپنے ہمسائے جنید نامی نوجوان سے گھر سے بھاگ کر شادی کرلی ہے اوراپنا نیا نام جنت بی بی رکھا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھرننکانہ صاحب میں سکھ اورمسلم برادری میں تناؤ پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ شہری نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس لڑکی کے کافی عرصہ سے جنید سے تعلقات تھے، چند ماہ پہلے بھی یہ اپنے گھرسے فرار ہوئی تھی تاہم مقامی مسلمان اورسکھ شخصیت نے لڑکی کوواپس اس کے والدین کے حوالے کردیا تھا لیکن اب ایک بارپھر یہ لڑکی اپنی مرضی سے مسلمان نوجوان کے ساتھ گئی ہےاس لئے اب دونوں مذاہب کے اہم افراد اس معاملے میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی 7 دسمبرکو گھرسے نکلی تھی، لڑکی نے جڑانوالہ کی ایک مسجد میں اسلام قبول کیا اوراس کے بعد اپنا نام جنت رکھ لیا، اسلام قبول کرنے کے بعد جنت کا جنید سے نکاح پڑھایاگیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ والدین کے خوف سے جنت بی بی نے مقامی عدالت سے تحفظ کی درخواست دائرکی ہے۔ دوسری طرف راجمیت کور کے والد رنجیت سنگھ نے مقامی برادری سے مدد طلب کی ہے جنہوں نے اس معاملے کومقامی مسلم بزرگوں کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔

 ننکانہ صاحب اور فیصل آباد دونوں کی انتظامیہ نے مداخلت کی اور جوڑے کو اپنے تحفظ  میں لے لیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ جانے پر بضد ہے لیکن اس کے والدین تیار نہیں ہیں، اس لیے انتظامیہ نے اسے دارالامان لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر لڑکی اور اس کے والدین دونوں نے ایک بار پھر اعتراض کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ننکانہ صاحب کی ایک سکھ لڑکی جگجیت کورنے بھی اسلام قبول کرکے اپنا نام عائشہ رکھا تھا اورایک مسلمان نوجوان سے شادی کرلی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.