نوازشریف صاحب فٹ ہیں، ان کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونا باقی ہے، رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللّٰہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب فٹ ہیں، ان کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونا باقی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت اور سیاست سے متعلق خود فیصلہ کریں گے۔

راناثنااللّٰہ نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں، نواز شریف کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت کے حالات برے ہیں، ان کے لوگ الیکشن لڑنے کو تیار نہیں، اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ ہیں۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گے، حکومت جتنا عرصہ رہے گی ملک کا بیڑا غرق کرے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018 میں دھکے کے باوجود ن لیگ نے پنجاب میں اکثریت حاصل کی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سی پیک پاکستانی معیشت جکڑ نہیں مضبوط کررہا ہے، چینی قونصل جنرل

چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستانی معیشت کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.