“نواز شریف کی اپنی جماعت کو حکومتی اتحادی کو کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت ” عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

“نواز شریف کی اپنی جماعت کو حکومتی اتحادی کو کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت ” عارف …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت کو  کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں عارف حمید بھٹی نے لکھا “سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جماعت کو حکومتی اتحادی کو کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کر دی۔” انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نواز شریف نے یہ ہدایت کس اتحادی (ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی) کے بارے میں کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کی ہے۔

 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ماموں زاد بھائی نے 3 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش جلا دی لیکن پکڑا کس طرح گیا ؟کامونکی میں انسانیت سوز واقعہ

ماموں زاد بھائی نے 3 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش جلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *