نواز شریف کی محبت میں گرفتار شخص 6 لاکھ کا ٹکٹ لیکر بہاولپور جلسے میں پہنچ گیا، تہلکہ خیز دعویٰ


نواز شریف کی محبت میں گرفتار شخص 6 لاکھ کا ٹکٹ لیکر بہاولپور جلسے میں پہنچ …

بہاولپور (ویب ڈیسک) گزشتہ روز  پاکستان مسلم لیگ ن نے بہاولپور  میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے میں شریک مسلم لیگ ن کا ایک ایسا سپورٹر سامنے آیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ  6 لاکھ روپے کا ٹکٹ لے کر کینیڈا سے بہاولپور  صرف نواز شریف کی محبت میں آیا ہے۔

جیونیوز نے بتایا کہ  لیگی سپورٹر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے میری محبت 22 سال پرانی ہے، میں 10 سال کی عمر سے ن لیگ کو سپورٹ کر  رہا ہوں۔لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ جب مجھے کینیڈا میں مسلم لیگ ن کے جلسے کا پتہ چلا تو میں نے اسلام آباد اور لاہور کی ٹکٹ کنفرم کروانا چاہیں لیکن مجھے نہیں ملیں جس کے بعد مجھے دو ملکوں میں گھوم کر پاکستان آنا پڑا جس کی وجہ سے مجھے ٹکٹ 5 سے 6 لاکھ روپے کی پڑی لیکن میں نے سوچا قائد کا جلسہ ہے اور خطاب کے لیے میرے قائد کی بیٹی آرہی ہے تو جانا چاہیے۔

کارکن نے گفتگو میں بتایا کہ میں اس ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات بھی ہوں لہٰذا میری ذمہ داری تھی کہ بطور اوورسیز  پاکستانی میں جہاں بھی موجود ہوں جلسے میں شریک ہو کر اپنے قائد کے شانہ بشانہ پاکستان کی نمائندگی کروں، یہ لاکھوں روپے بھی میں نے اپنے ملک اور نسلوں کی محبت میں خرچ کیے ہیں تاکہ پچھلے چار سالوں میں جو گند ان فرعونوں نے ڈالا اس کو صاف کیا جاسکے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت سے متعلق سوال پر لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو 20 سالوں سے پاکستان ہی نہیں آئے۔جلسے میں دوبارہ شرکت کے حوالے سے متعلق سوال پر مقامی لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر میرے قائد  نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آئے تو میں ان کے ساتھ دوبارہ اسی فلائٹ میں لندن سے پاکستان آؤں گا چاہے وہ ٹکٹ پھر مجھے 50 لاکھ کی کیوں نہ پڑے۔

مزید :

علاقائیپنجاببہاول پور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شراب کا نشہ؟ پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ، پولیس نے دعویٰ کردیا

شراب کا نشہ؟ پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *