نور ظفر خان کی شادی ہو گئی؟


پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی اسٹوریز دیکھ کر مداح شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی گئی جن میں وہ رسمی لباس پہنے عالیانہ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

 اِن اسٹوریز میں اُن کے ساتھ سارہ خان کو بھی ہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان نے بھی اپنی متعدد تصویریں سوشل میڈیا شیئر کی ہیں، اس جوڑی کی اسٹوریز میں ایک چیز عام ہے کہ دونوں نے کیپشن میں ’میری بہن کی شادی لکھا ہوا ہے۔‘

نور ظفر خان کی شادی ہو گئی؟
نور ظفر خان کی شادی ہو گئی؟

سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی اِن اسٹوریز پر مداحوں و دیگر حلقوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ دونوں نور ظفر خان کی شادی کی جانب اشارہ دے رہے ہیں ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ دیر قبل ہی وائرل ہونے والی نئی ویڈیوز کے مطابق یہ شادی نور ظفر خان کی نہیں بلکہ سارہ خان اور نور کی تیسری بہن عائشہ کی ہے۔

وائرل ہوتی اِن ویڈیوز میں سارہ، نور اور عائشہ سمیت فلک شبیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہارون شاہد اور یاسر نواز نے فٹ رہنے کا فارمولا بتادیا

کولاج، فائل فوٹو پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف شخصیات، اداکار ہارون شاہد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *