نور عالم خان کو دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے عہدیدار نکلے


اسلام آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے بدتمیزی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کے عہدیدار نکلے۔

‎ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں نے نور عالم خان کی ویڈیو بنا کر انہیں دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کا کنونشن چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا۔

 اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کے اوور سیز کنونشن میں شرکت کے لئے اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کینیڈین شہری ہیں، ایک کا تعلق پشاور اور دوسرے کا سیالکوٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں   پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کی نور عالم خان کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے سُنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے نور عالم خان کو دھمکی دی کہ آپ پشاور آئیں میں آپ کو دکھاؤں گا۔

آگے سے نور عالم خان نے دھمکی دینے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *