نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخو پورہ میں “موٹیویشن اینڈ لیڈر شپ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخو پورہ میں “موٹیویشن اینڈ …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیر نگرانی ”موٹیویشن اینڈ لیڈرشپ ” کے عنوان سے  موٹیویشنل سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

سیمینار میں   پاک آرمی کے  سٹیشن کمانڈر لاہور بریگیڈیئر ساجد مظفر چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر  زیر تربیت افسران اور ٹریننگ کالج کے سٹاف نے شرکت کی۔سٹیشن کمانڈر لاہور بریگیڈیئر ساجد مظفر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک مثالی محکمہ ہے جس نے اپنے حسن سلوک اور عوامی خدمت سے ملک بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔  

بریگیڈیئر ساجد مظفر چودھری نے کہا کہ   آپ پر بطور پولیس افسر معاشرے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، کیونکہ آپ نے ریاست کے ایک ادارے کے ذریعے خدمت کرنے کا انتخاب کیا ہے، جب آپ اپنی تفویض کردہ ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تو آپ انفرادی طور پر کام نہیں کر رہے ہوتے، آپ ریاست اور معاشرے کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر ڈال کر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ این ایچ ایم پی ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ تمام افسران میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا محکمہ کی اولین ترجیح ہے، موٹروے پولیس ٹریننگ کالج نہ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کی جسمانی تندرستی پر توجہ دیتا ہے بلکہ ان کی اخلاقی اقدار کی آبیاری پر بھی توجہ دیتا ہے،  محکمہ کا مقصد یہ ہے کہ اس کالج سے تربیت حاصل کرنے والے افسران شائستگی اور عقیدت کے ساتھ مسافروں کی خدمت کریں۔

سیشن کے اختتام پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بریگیڈیئر ساجد مظفر چوہدری کو  یادگاری سونئیر پیش کیا۔

مزید :

علاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

9 مئی واقعات میں ملوث عناصر پریس کانفرنس کربھی لیں تو بھی معافی نہیں ملے گی، حکومتی وزیرنے واضح اعلان کردیا

9 مئی واقعات میں ملوث عناصر پریس کانفرنس کربھی لیں تو بھی معافی نہیں ملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *