نیلم منیر نے عمران عباس کے رشتے کیلئے ہاں کردی


پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔

فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل  فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔

اِن فنکاروں کے لیے مروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالوں جوابوں کا سیشن رکھا گیا۔

اس دوران شوبز انڈسٹری کی سنگل اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔

 ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔

نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘

نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ ’آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

ترکیہ کے زلزلے نے مسکراتے شیف کو بھی رُلا دیا

ترکیہ سمیت شام اور اس سے ملحقہ خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *