نیلم منیر کو اپنی سالگرہ پر کس کی مبارکباد سب سے زیادہ پسند آئی؟


ٹیلی ویژن اور ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر خان آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ان کے بھتیجے کی جانب سے انہیں زبردست انداز میں مبارکباد دی گئی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نیلم منیر نے اپنے بھتیجے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت ہی خوب صورت انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

 اداکارہ  کا بھتیجا ’سردار‘ ان کی گود میں بیٹھا ہوا ہے اور بڑے پیارے انداز میں انہیں ’ہیپی برتھ ڈے‘ کہتا نظر آرہا ہے۔

اپنی پوسٹ میں نیلم منیر نے تحریر کیا کہ سب سے پہلے مجھے سالگرہ کی مبارکباد میرے پیارے بھتیجے سردار نے دی ہے۔

مداحوں کی جانب سے ان کے بھتیجے کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ اب تک ان کی ویڈیوز کو 4 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

فائل فوٹو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *