“ن لیگ کے یہ رہنماء کسی سے ملنے اور یہ بتانے گئے کہ قیادت موزوں نہ لگے تو ان پر غور کریں” فواد چودھری نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

“ن لیگ کے یہ رہنماء کسی سے ملنے اور یہ بتانے گئے کہ قیادت موزوں نہ لگے تو ان پر …

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کم از کم 4 رہنما ’کسی‘ سے ملنے اور یہ بتانے گئے کہ اگر ان کی پارٹی کی قیادت موزوں نہ لگے تو ان پر غور کیا جائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے چار سینیئر رہنماؤں نے کسی سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ اگر نواز شریف نے ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہےتو وہ ان پر غور کیوں نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق  لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران فواد چوہدری سے جب ان چار رہنماؤں کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ سب انہیں جانتے ہیں کیونکہ وہ پارٹی کی نمایاں صفوں میں شامل ہیں۔ادھر شہباز گل نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف چار لوگوں کے لیے ڈیل کا مطالبہ کررہے ہیں، جن چارافراد کی ڈیل مانگی گئی ان میں شہبازشریف، ان کا بیٹا، نواز شریف اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست کی جارہی ہے کہ مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو بھی باہر جانے دیا جائے جبکہ شاہد خاقان عباسی یہیں رہیں گے تاہم اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت کے ساتھ کسی بھی ڈیل کے تاثر کی تردید کی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.