لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی جس کے دوران انتخابی عمل شفاف اور غیر جانبدار بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نگران وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری آئینی طور پر احسن انداز میں انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدہ سنبھالتے ہی انتخابی تیاریوں کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔