وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت مذاکرات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،عمران خان کا مذاکرات کی ٹیبل پر آنا خوش آئندبات، مذاکرات ہوں لیکن پیشگی شرط کے بغیر ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے ،ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہئے ،وزیراعظم کاکہناتھا کہ عمران خان کی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش ہے تو پوری کرلیں ،اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو ان صوبوں میں الیکشن ہو جائینگے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ الیکشن کب ہونے ہیں، اس حوالے سے سب کچھ کلیئر ہے ،مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنا اسی کا نام سیاست اور جمہوریت ہے ، کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، قانون، آئین کے مطابق کام ہوگا،ان کاکہناتھا کہ اب سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں ، سب کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا ملک ہے تو اہم ہیں اور سیاست ہے ،پہلے بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہم بلیک میلنگ میں آنےوالے نہیں ،ہم ساڑھے تین سال کا گند صاف کررہے ہیں ، ہم ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں ۔

اجلاس میں سینئر رہنماﺅں نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اورکے پی میں پی ٹی آئی ناراض ارکان سے رابطے کرنے کرنے کی ہدایت کی گئی،ذرائع کے مطابق عمران خان سے مذاکرات سے قبل حکومت اتحادیوں سے بھرپور مشاورت کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

کون کون سے رہنما گرفتاریاں دیں گے؟پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

کون کون سے رہنما گرفتاریاں دیں گے؟پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *