وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان ہندو کونسل کے بانی رمیش کمار وانکوانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے  اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا جبکہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کو ان آسامیوں پر جلد بھرتیوں کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مختص کوٹہ پر بھرتیوں کے  مقصد کیلئے پنجاب کے محکموں سے ملازمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، سابق حکومت کے دور میں اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص کوٹے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،  ماضی میں مختص کوٹے کے تحت آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے کی وجہ سے اقلیتی برادری کی دل آزاری ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص کوٹے پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا ہے، پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل بنا دیئے اور فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں،  144 تحصیلوں، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم کئے اور فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں ۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اقلیتوں سے متعلقہ مسائل کو مینارٹی سیل اور فوکل پرسن حل کریں گے، مینارٹی سیل کے قیام اور فوکل پرسن کی تعیناتی سے اقلیتوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے، اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،  اقلیتوں کیلئے ہائر ایجوکیشن میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کیا ہے،  اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔ 

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر کو ایک ماہ میں دوبارہ بحال کیا ہے، بھونگ میں ایس ڈی پی او آفس کی منظوری دے دی ہے جسے  جلد فنکشنل ہو جائے گا۔

اس موقع پر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے  مختصر عرصے میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کئے ہیں، آپ کی حکومت کے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پائیدار اقدامات کی تحسین کرتے ہیں، بھونگ میں مندر کو بحال کرنے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

سائفر آڈیو لیک معاملہ عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

سائفر آڈیو لیک معاملہ ، عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *