وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پرخسرو بختیار کے بھائی ہاشم جواں بخت کا موقف آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پرخسرو بختیار کے بھائی ہاشم جواں بخت کا …

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت  نے اپنے وزیراعلیٰ بنانے کی خبریں قیاس آرائیاں قرار دیدیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کےاندر رہ کر تحفظات کا اظہار کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن پارٹی لائن کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے اسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ دینا چاہیے جس طرح انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بناتے وقت کیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ان کے وزیراعلیٰ بننے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، تحریک انصاف کےٹکٹ پر منتخب ہونے والا کوئی بھی شخص پارٹی نہیں چھوڑے گا، اگر کسی کو پارٹی پالیسی کےخلاف جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دے۔ صوبائی وزیر نے مہنگائی سمیت ترقیاتی بجٹ پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی پربہتر انداز میں قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، صوبائی حکومت معاشی طور پر جتنی مستحکم اب ہےماضی میں کبھی کوئی حکومت نہ تھی۔

ان کا  کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبےمیں 300 رمضان بازار لگائے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمان تبدیلی تقریب سے خطاب

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *