وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے

وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی …

لاہور ( شہزاد ملک سے )وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ، وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ  کیا گیا ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز  نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں،رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں ،عہدے عارضی ہوتے ہیں انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں  سےشروع ہو چکا ہے جہاں سے 4سال پہلے منقطع ہوا تھا۔ وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا۔دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے۔ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،عطا اللہ تارڑ  اورعمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *