وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال کر نامعلوم …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

نجی نیوز چینل سٹی 42کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج تک کیمروں سے ڈیلیٹ کردی گئیں۔ 

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں تعینات افسران سے لیپ ٹاپ بھی لے لئے گئے ہیں۔ سیون کلب اور پانچ کلب سے دو ٹرکوں پر سامان شفٹ کیا گیا۔اس سامان میں ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے کی جانے والی تقرریاں و تبادلے،ہدایت نامے اور ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ تمام تر ڈیٹا افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔مختلف افسران کے کمپیوٹرز سے ڈسکس تک اتار کر اعلیٰ افسران نے اپنی قبضے میں لے لیں اور ان کے موبائلوں سے بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کروایا گیا۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور واقعے سے متعلق موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا مکمل صحتیابی تک لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ

عمران خان کا مکمل صحتیابی تک لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *