وزیراعلیٰ پنجاب کا بخار کی دوائیوں  کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم 

وزیراعلیٰ پنجاب کا بخار کی دوائیوں  کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف سخت …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی محکمہ صحت کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل سٹورزپربخار کی میڈیسن کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاور بخار کی دوائیوں  کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بخار کی میڈیسن کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے،متعلقہ حکام میڈیسن کمپنیوں اور سٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں،میڈیسن کی طلب و رسد کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیسن  کی دستیابی  یقینی بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے گا۔وزیراعلیٰ کوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ٹیلی فون پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے میڈیکل سٹورز پر بخار کی میڈیسن دستیاب ہے،بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے پراپیگنڈا کیا،بخار کی دوائی کی کوئی قلت نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں : سربراہ محکمہ صحت

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا، مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.