وزیراعلیٰ کاٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس،ذمہ دار ڈرائیور کےخلاف قانونی کارروائی کاحکم

وزیراعلیٰ کاٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ …

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اڈا مسافر خانہ،احمد پور شرقیہ کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے چاربچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر بہاولپورڈویژن اورریجنل پولیس آفیسر( آر پی او) بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انتظامیہ کو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورعرفان علی کاٹھیا نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی بچوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور خیریت پوچھی۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں او ربچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.