وزیرِ اعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کے تھری‘ کی شمولیت سے ایٹمی بجلی گھر سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے ایندھن کی درآمد،ٹیرف میں کمی اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں، گورنر سندھ

فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *