وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کر گئیں, وزیراعظم کا اظہار تعزیت


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کر گئیں, …

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ کی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ تھیں، متوفیہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور راولپنڈی میں پارٹی کی پہچان تھیں، وہ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر بھی رہیں۔

نجمہ حمید دو بار وہ سینٹ آف پاکستان کی رکن بھی رہیں، انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا، بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد کے موقع پر بیگم نجمہ حمید نے ان کے ہمراہ بھرپور سیاسی جدوجہد میں حصہ لیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی سابق پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کیلئے نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نجمہ حمید نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ آج محبت کرنے والی مخلص بہن نجمہ حمید سے محروم ہوگئے ہیں،نجمہ حمید پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی وفات بڑا نقصان ہے ،نجمہ حمید نواز شریف اور کلثوم نواز کی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھیں،وزیراعظم شہباز شریف نے طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *