وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سیاسی مخالفین میں کیا فرق ہے؟گورنر پنجاب نے بڑا دعویٰ کردیا 

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے سیاسی مخالفین میں کیا فرق ہے؟گورنر پنجاب نے بڑا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو آگے اور سیاسی مخالفین پیچھے لےکر جانا چاہتے ہیں،حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی یقین رکھتی ہے،نیا پاکستان کارڈ ،صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام حکومت کے غر یب عوام کےلئے تحفے ہیں،عوام کو ہر شعبے میں ریلیف کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب کے ہر فر د کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے پر کام کر رہے ہیں۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سخت تر ین معاشی حالات کے باوجود ملک کو آگے لے جانے کےلئے تمام وسائل استعمال کیے ہیں ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،آج بھی حکومت کی پہلی تر جیح پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اور عوام کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نا ہے جسکے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

 چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کو عوام نے پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے ،سیاسی مخالفین جو مر ضی کہتے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ تا، اپوزیشن کے احتجاج سے تحر یک انصاف کی حکومت کہیں جانےوالی نہیں، 2023ءتک حکومت آئینی مدت پوری کرےگی اور ملک میں الیکشن بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ حکومت کے بارے میں فیصلہ کر ینگے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے ،ان سے نمٹنے کےلئے ضروری ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کو سپورٹ کر یں تاکہ پاکستان میں امن واستحکام اور ترقی کے خلاف سازشیں کر نےوالے عناصر کو ناکام بنایا جاسکے ۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں  اضافہ کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں  اضافہ کر دیا    لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.