وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی رائیونڈ اجتماع میں انٹری دھوم مچ گئی

وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی رائیونڈ اجتماع میں انٹری، دھوم مچ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے اب تک کئی ہم شکل سامنے آچکے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا پر جس کی دھوم مچی ہوئی ہے وہ رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں نظر آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل رائیونڈ کی اجتماع گاہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اجتماعی کے آخری روز اختتامی دعا کے موقع پر بنائی گئی ہے جس کو دیکھ کر  سوشل میڈیا صارفین  حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع ہر سال  دو مراحل میں ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ نومبر کے پہلے اور دوسرا مرحلہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوتا ہے۔ اجتماع کا ہر حصہ نومبر کے پہلے ہفتے میں جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے اور اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی کا ملتان میں آخری جلسہ کوٹ سادات میں موٹرسائیکل  ریلی

پی ٹی آئی کا ملتان میں آخری جلسہ، کوٹ سادات میں موٹرسائیکل  ریلی کوٹ سادات …

Leave a Reply

Your email address will not be published.