وزیر اعلیٰ پنجاب آئینی و قانونی مدت پوری کرینگے، وفاقی وزیر قانون

فائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی نہیں ہو رہے نہ ہی اُنہیں کوئی ہٹا سکتا ہے،حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اتحادیوں کےساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 165 ن لیگ کے اراکین، 7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور 1 راہ حق پارٹی کا رکن شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمٰن سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کوحلف لے لیں گے،وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان

فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *