وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات کی …

  

لاہور (جاوید اقبال سے )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی کچھ اس طرح سے ہے کہ   مسلم لیگ (ن )اور پی پی میں پاور شیئرنگ حوالے سے اہم پیش رفت، پی پی نے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی کے عہدے مانگ لیے۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور 2 پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی طلب کرلئے۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ پنجاب کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنانے کا امکان ہے۔ ممکنہ وزرا میں حیدر گیلانی، سید عثمان، ممتاز علی چانگ شامل ہیں جبکہ شازیہ عابد، غضنفر عباس گنگا، رئیس نبیل بھی عہدوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد چیمہ کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے۔ پاور شیئرنگ فارمولے پر (ن )لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت ہوگی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

” شیخ رشید کو گرفتار کرنااورمیڈیا پر بوتلیں دکھانا قابل مذمت ہے” سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا تبصرہ

” شیخ رشید کو گرفتار کرنااورمیڈیا پر بوتلیں دکھانا قابل مذمت ہے” سینئر صحافی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *