وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترین گروپ ، علیم گروپ اورہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز کی ملاقاتیں ،حمایت کی یقین دہانی 

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترین گروپ ، علیم گروپ اورہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے  ترین گروپ ، علیم گروپ اورہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا عزم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کر چکے ہیں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے مل چکے ہیں ، خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں ۔

ان ملاقاتوں میں  پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے   تحریک عدم اعتماد کو  ناکام بنانے کا عزم کیا ۔  

ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں، مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پلس تھے ، پلس ہیں اور پلس رہیں گے، اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے، اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں، او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں، پاکستانی  مہمان نواز قوم ہے۔

سردار عثمان بزدر نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار سے آج بھی پارلیمنٹرینز ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابسیاست




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامیہ لاعلم، ایم ایس بھی بعد میں ہسپتال پہنچے

وزیراعلیٰ پنجاب کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامیہ لاعلم، ایم ایس … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *