وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر صوبے میں  مہم کا آغاز کردیا۔

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب  وزیر اعلیٰ آفس میں منعقد کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےاس موقع پر کہا کہ  5 روزہ انسدادپولیو مہم   17دسمبر  تک جاری رہے گی ،  دو روز ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لئے وقف ہوں گے،  مہم کے دوران مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ70 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  اس مہم میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے،  فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے، پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،  گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی محنت کے باعث رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، گزشتہ6 ماہ کے دوران پنجاب سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں ،  بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے ۔

تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیف سیکرٹری کامران افضل اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائی۔ اس موقع پر  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

تعلیم و صحتعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.