وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 


وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھر میں جاری مون سون سیزن  اور  ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب نے  صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم  دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس  ہوا جس میں  پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،  سیکرٹری صحت نے انسداد ڈینگی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں  چیف سیکرٹری کامران افضل، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت  کی ۔تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی مؤثر مانیٹرنگ اوردرست رپورٹنگ کی جائے، انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ کلینکل مینجمنٹ پر پورا فوکس کیا جائے، انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جا ئے، انسداد ڈینگی کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں باقاعدگی سے وزٹ کریں، صر ف لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر شہر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں نظر آنی چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے بریڈنگ سپاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے ، ڈینگی سے بچاؤ کی مہم میں کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مؤثرانتظامات ہونے چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ نے    انسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ سٹاف کو بھرتی کرنے کا حکم  بھی دیا اور کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.