لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو ہسپتالوں میں پورا احترام ملنا چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ، ساتھ ہی مفت ادویات اور خراب آلات و مشینری کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔