وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑا قدم ، صنعتی شہر میں پاکستان کا سب سے بڑا ایکسپو سینٹر بنانے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑا قدم ، صنعتی شہر میں …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیصل آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر بنانے کی منظوری دیدی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں   پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے دوران فیصل آباد میں  پاکستان کا سب سے بڑ ایکسپو سینٹر بنانے کی منظوری دی ۔  سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ میں بھی ایکسپو سینٹر بنایا جائے گا، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی بنایا جائے گا۔سپیشل اکنامک زونز وہاڑی،گجرات،قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں یوٹیلیٹیز کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ۔چونیاں میں ایکوا پارک پراجیکٹ کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹرسرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردارادا کررہا ہے، چونیاں،بہاولپور،مظفرگڑھ میں اکنامک زونزپر کام تیزی سے جاری ہے، چین،ترکی،جاپان،کوریا اوردیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل اکنامک زونز کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری،سیکرٹری انڈسٹریز،چیئرمین پیڈمک،چیئرمین فیڈمک، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوردیگرحکام شریک تھے ۔

مزید :

علاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

ٹرین زیادتی کیس میڈیکل ٹیسٹ میں متاثرہ لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا

ٹرین زیادتی کیس، میڈیکل ٹیسٹ میں متاثرہ لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published.