وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے افسران کے تبادلوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے افسران کے تبادلوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے افسران  کے تبادلوں سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس امیر بھٹی نے درخواست گزار سے  استفسار کیا کہ  درخواست میں آپ کی استدعاکیاہے؟۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کو بتایا کہ  وزیراعلیٰ غیرقانونی طورپرٹرانسفر،پوسٹنگ کررہےہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  اس سےمتعلق درخواست آچکی،متاثرہ فریق نےدائرکی ہے، اب سارےپاکستان نےایک ہی مسئلے پر  درخواست  دائرنہیں کرنی۔

درخواست گزار کے  وکیل  نے عدالت کو بتایا کہ  صوبےمیں کوئی کابینہ نہیں،نامکمل حکومت تبادلےنہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  صوبےمیں وزیر اعلیٰ تو ہے ۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت نے فریقین سے  25 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.